بھٹکل میں بچوں کے علاج کے لیے مشہور ڈاکٹر روی راج چل بسے

بھٹکل 07؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) شہر میں کئی سالوں تک اپنی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر روی راج آج چل بسے۔

بچوں کے علاج کے لیے ماہر سمجھے جانے والے ڈاکٹر روی راج کا نام برسوں سے  بھٹکل اور اطراف والوں کی زبان پر ہے۔ بھٹکل میں بچوں کے علاج و معالجہ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے والے اہم ڈاکٹروں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ پہلے ان کا کلنک پرانے بھٹکل کار اسٹریٹ میں ہوا کرتا تھا اور اب کچھ عرصہ قبل وہ بھٹکل کے نشاط نرسنگ ہوم کی عمارت میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق کل بھی وہ اپنے کلنک میں موجود تھے اور بہت سے بچوں کا علاج کیا تھا جس کے بعد وہ چنئی کے لیے روانہ ہوگئے۔ چنئی ایرپورٹ پہنچتے ہی انہیں ہارٹ اٹیک آگیا اور وہ ایرپورٹ پر ہی انتقال کرگئے۔ اس سفر میں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔

بقیہ تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share this post

Loading...