بنٹوال۔24/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز)یہاں نندورا مندر کے قریب نیتراوتی ندی میں غسل کر نے کے دوران ایک شخص کے ڈوب کر ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،ہلاک ہو نے والے کی شناخت مرنابیل کے رہنے والے آر ٹی آئی کارکن شرتھ کے طور پر کر لی گئی ہے ،جو رایتا ہاسرو سنگھا کا ایک فعال اور متحرک کارکن تھا ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق شرتھ صبح 6 بجے نندوران مندر جا نے کی بات کہتے ہو ئے گھر سے نکلا تھا ،جس کے بعد وہ نہانے کے ارادے سے مندر کے قریب موجود نیترا وتی ندی میں اترا ،جہاں وہ ڈوب کر ہلاک ہو گیا ،جس کے بعد ماہر تیراک کی مدد سے اس کی لاش کو بر آمد کیا گیا ،لو گوں کی جانب سے یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیر پھسل کر پانی کے بہاؤ میں آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ،بنٹوال پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Share this post
