بھٹکل 03؍ جولائی 2023(فکروخبرنیوز) بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی کا تبادلہ کیے جانے کے بعد ڈاکٹر نینا این کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر فائزکیا گیا ہے۔
ڈاکٹر نینا این پروجیاپور میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بلاری کی چیف ایڈمنسٹرنیٹو آفیسرکے طور پرخدمات انجام دے رہی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ ممتا دیوی نے دو سال قبل مارچ 2021 میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بھٹکل کے اداروں اور یہاں کی عوام سے ان کے قریبی تعلقات تھے۔ گذشتہ سال آنے والے سیلاب کے موقع پر بھی انہوں نے بڑی مستعدی دکھاتے ہوئے یہاں کے لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام کیا تھا۔
Share this post
