کنداپور : ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹلا

kundapur, bus

کنداپور 29؍اگست 2022(فکروخبرنیوز) کنداپور سے کارکلا جانے والی بس کا اگلا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے بس ڈرائیور کے ہاتھوں کنٹرول کھونے ہی والی تھی کہ ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے اور بس پر سوار سبھی مسافر محفوظ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک نجی بس کنداپور سے کارکلا کے لیے نکلی ، جیسے ہی وہ کنیرا بنک تیکیٹے کے پاس پہنچ اس کا اگلا ٹائر پھٹ گیا ، بس ڈوائڈر پر چڑھ کر دوسری جانب کراس ہی کرنے والی تھی کہ ڈرائیور نے پوری قوت کے ساتھ بس کو اسی سمت میں رکھنے کی پوری کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی ہوگیا۔

سڑک کے درمیان اس طرح بس کھڑی ہونے سے کچھ  دیر کے لیے ٹرافک متأثر رہی ، بعدِ ازاں مقامی لوگوں کی مدد سے بس کو کنارے لایا گیا۔

Share this post

Loading...