حاضر دماغی سے خاتون کو حادثہ سے بچانے والے ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج

منگلورو 21 جون 2023 : لاپرواہی کے ساتھ سڑک پارکررہی ایک خاتون کو بچانے کی کوشش میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سڑک پارکررہی تھی اور اسی دوران آرہی بس ڈرائیور نے حاضر دماغ کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بس کو روکا-

تفصیلات کے مطابق ٹریفک ساؤتھ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے گوپال کرشنا بس (KA51AC7835) کے ڈرائیور تیاگراج کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ واقعہ 20 جون کی رات 12 بجے کے قریب موڈیپو تا تھودوگولی پبلک روڈ پر پیش آیا، جس سے سڑک پر موجود دوسروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

ڈرائیور، تیاگراج، پر لاپرواہی اور تیز رفتار گاڑی چلانے کا الزام لگایا گیا ہے، جس کی وجہ سے سی آر نمبر 148/23 آئی پی سی سیکشن 279، 336، اور 212(2)r/w کے تحت 177 IMV موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈرائیور نے اس پر اپنی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں ہارن نہ بجاتا تو امکاتھا کہ دونوں خواتین پہیوں کی زد میں آجاتی۔ جب بس اسٹینڈ قریب ہے تو میں بس تیز کیوں چلاؤں؟ تاڈوگولی کراس پر ایک بس اسٹاپ ہے۔ مجھے وہاں بس روکنی ہے۔ اس لیے بس 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

Share this post

Loading...