بھٹکل 02؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) حنیف ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر محمد حنیف کولا ٹرافی کا آج فائنل میچ تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے) میں انفا اور شاہین مخدوم کے درمیان کھیلا گیا جس میں انفا نے شاندار جیت درج کرتے ہوئے شاہین مخدوم کو پانچ وکٹوں سے شکست کی۔
ٹاس جیت پر پہلے بلہ بازی کرتے ہوئے شاہین مخدوم نے 128 رنز بنائے جس میں اعجاز نے 25 اورنبیل نے 38 رنز اسکور کیے۔ جس کے جواب میں انفا نے اٹھارہویں اوور میں اس ہدف کو پار کیا اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔ انفا کی جانب سے نثار احمد نے شاندار بلہ بازری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 گیندوں میں 80 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
اختتامی تقریب میں حافظ عبداللہ نے اس ٹرافی کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ جسم کو صحت اور تندرست رکھنے کے لیے کھیل ضروری ہے۔ کھیل سے صرف تندرستی حاصل نہیں ہوتی بلکہ اس کے ذریعہ سے ٹیم ورک بھی سیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کی اہمیت وافادیت اور موجودہ دور میں اس کی ضرورت پر بھی بہت سی باتیں پیش کیں۔
ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ رہی ہے کہ اس میں ہر کھیلنے والی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا، انفا کو اپنے پہلے میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا اور شاہین مخدوم کو فائنل میں ہار کا منھ دیکھنا پڑا ، اسی طرح ایک اور خاص بات یہ رہی ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیموں کے ہر کھلاڑی کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
انفا کو چالیس ہزار روپئے نقدی مع ٹرافی اور شاہین مخدوم کو پچیس ہزار روپئے نقدی مع ٹرافی دئیے گئے۔
اسٹیج پر رابطہ سوسائٹی کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن منیری اور سابق سکریٹری جنرل جناب یونس قاضیا کے ساتھ ساتھ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے سکریٹری جناب عمیر سعید رکن الدین ، اسپورٹس سکریٹری طلحہ ترچنا پلی ، حنیف ویلفیر کے صدر جناب نثار احمد رکن الدین ، جنرل سکریٹری مولانا احمد ایاد ایس ایم ندوی ، جناب عبدالسلام کولا، اسپورٹس سکریٹری جناب سمعان کندنگوڑا، کنوینر ٹورنامنٹ سید عبدالسمیع کاظمی، جناب سعداللہ رکن الدین ، مغیرہ ایم جے ، وصی ایم جے ، شریف مختصر، شبیر کندنگوڑا، ماعز ایم جے ، سید علی مالکی اور دیگر موجود تھے۔
مین آف دی سیریز : اعجاز (شاہین مخدوم)
مین آف دی میچ فائنل : نثار ( انفا)
بیسٹ بیٹسمن : اعجاز (شاہین مخدوم)
بیسٹ باؤلر : طلحہ (رویل)
Share this post
