بھٹکل 24؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) سابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ جے ڈی نائک کے فرزند ، ماہر سرجن اور سات سال کا تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر بھرت اب ویلفیر اسپتال میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔
آج ویلفیر اسپتال کے ذمہ داران نے فکروخبر کو بتایا کہ ڈاکٹر بھرت کا تعلق بھٹکل سے ہے اور وہ بھٹکل میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔
ویلفیر اسپتال کے اہم ذمہ دار جناب قادر میراں پٹیل صاحب نے کہا کہ بھٹکل کے لوگوں کی خدمت کرنا ان کے مقاصد میں ہے اس لیے ہم نے انہیں ہماری اسپتال جگہ دی ہے ، انہوں نے دیگر معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر جھنڈا لہرانے کے بعد ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے فائدہ اٹھائیں ، اس کیمپ میں ڈاکٹر بھرت بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔
ڈاکٹر ظہیر کولا نے بتایا کہ موصوف ڈاکٹر ایم سی ایچ ہیں اور ڈائبیٹیس کی وجہ سے ہونے والی تکالیف کا بھی علاج کرنے میں ماہر ہیں ، اسی طرح دیگر اقسام کی سرجری بھی کرنے کی مہارت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ڈاکٹر کے تقرری سے ضرور یہاں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
ڈاکٹر بھرت نے بتایا کہ وہ اس سے قبل منگلورو اور تمل ناڈو میں کام کرچکے ہیں۔ اب دیگر شہروں میں کام کرنے کے بجائے میری خواہش ہے کہ یہاں کے لوگوں کی خدمت کروں ، انہوں نے یومِ جہوریہ کے موقع پر منعقدہ کیمپ سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔
Share this post
