انہوں نے یادداشت میں کہا ہے کہ جس وقت یہ ڈرینیج نظام نصب کیا جارہا تھا اس وقت تنظیم کے ذمہ داروں پر اعتماد کرتے ہوئے عوام نے اپنی زمینیں اس کے لیے دے دی تھیں اور آج یہی ڈرینیج نظام لوگوں کے لیے دردِ سر بن رہا ہے ۔ اس ڈرینیج نظام کی خرابی کی وجہ سے آس پاس میں واقع کنوؤں کا پانی پوری طرح خراب ہوچکاہے ۔ پانی کی جانچ کے بعد جانچ کرنے والوں نے اس کے پینے سے نہیں بلکہ اس کے استعمال سے بھی منع کیا ہے ۔ لوگوں کا خیال ہے کہ اس پانی کے استعمال سے ان کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ یادداشت میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ اس ڈرینیج کی خرابی کی وجہ سے شرابی ندی کی گہرائی کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے پانی جلد خراب ہوجاتا ہے اور ناقابلِ استعمال بن جاتا ہے ۔ انہوں نے تنظیم کے ذمہ داروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ ڈرینیج نظام کی یہاں سے منتقلی کے ساتھ ساتھ ندی کی صفائی کی بھی کوشش کی جائے جس سے عوام کو راحت مل جائے ۔ اس موقع پر مذکورہ محلوں کے ذمہ داروں نے تنظیم کے ذمہ داروں کے سامنے اپنے مسائل رکھتے ہوئے ان کے حل کرنے کی مانگ کی ۔ تنظیم کے ذمہ داروں کی جانب سے اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہی عوام مشتعل ہوگئی ۔ اس دوران ایک ذمہ دار نے ایک سال کی مہلت مانگے جانے پر عوام کی جانب سے یہ جواب دیا گیا کہ ایک سال تک بلدیہ کا پانی لوگوں کو مفت میں مہیا کرایا جائے۔ عوام کا کہنا تھا کہ بلدیہ لوگوں کی جانب سے پانی کے مہیا کرائے جانے پر پیسے وصولتی ہے لیکن اس خراب اور عوام کو پریشان کرنے والے ڈرینیج کے نظام کی صرف درستگی کی بات کرتی ہے اور اس سلسلہ میں اس کی منتقلی پر غور نہیں کرتی ۔ عوام کی جانب سے اس طرح کا الزام بھی سننے کو ملا کہ تنظیم کے عہدیدار اب صرف دکھاوے کے لیے ہی کام کررہے ہیں، عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سستی و کاہلی سے کام لے رہی ہے اور بعض دفعہ مسائل کو سنتے ہی نہیں اور اگر سنتے بھی ہیں تو میٹنگ کا یادوسرا بہانہ بنا کر مسائل کو پرے دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ملحوظ رہے کہ اس موقع پرتنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے مذکورہ مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس سلسلہ میں ماضی میں کی جانے والی کوششوں کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد از جلد ہم اس مسئلہ کو انتظامیہ میں اٹھاتے ہوئے اس کو حل کرنے کے لیے پیش رفت کریں گے۔
شوہر نے پہلے بیوی کا قتل کیا پھر خود کو کیا پولس کے حوالے
منڈیا 06؍ مئی (فکروخبرنیوز) بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے شوہر کی جانب سے بیوی کا قتل کیے جانے کے بعد پولیس تھانے میں خود سپردگی کامعاملہ ضلع کے کے آر پیٹ کو بدھ کی صبح منظر عام پر آیا ۔ ملزم کی شناخت کروتی جیارامو (50) جو سعودی عرب میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی بیوی شاردما(42) کا قتل کرنے کے بعد اپنی گھر سے پولیس تھانے پہنچا اور قتل کا واقعہ بیان کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے تیز دھار چاقوسے اپنی بیوی کا قتل کیا ہے جب وہ سورہی تھی۔ پولیس نے قتل کی واردات میں استعمال شدہ چاقو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے۔
اڈپی : دو افراد کے مابین چل رہی لڑائی
اڈپی 06؍ مئی (فکروخبرنیوز) دو افراد کے مابین چل رہی لڑائی میں ثالثی کا کردار کرتے ہوئے متحارب افراد کو الگ کرنے کوشش میں اسی ثالثی شخص پر چھرا گھونپے جانے کی واردات ضلع کے شروا علاقے میں کل پیش آئی ہے ۔ مقتول کی شناخت نوید مقیم شروا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ شروا پولیس کے مطابق انتونی جوہن ڈیسوزا اور لیو ڈی میلو کے درمیان اوورٹیک معاملہ کو لے کر لڑائی چل رہی تھی کہ نوید نے آگے بڑھ کر ان دونوں کو لڑائی سے روکنے کی۔ اسی دوران انتونی نوید کو چھرا گھونپتے ہوئے فرار ہوگیا۔ نوید کو فوری طور پر منیپال اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
