مشہور عالمِ دین ڈاکٹر اکرم ندوی دوروزہ دورہ پر کل بروز پیر پہنچ رہے ہیں بھٹکل ، علماء وعمائدین کے لیے بعد عصر اکیڈمی میں منعقد ہوگا پروگرام

bhatkal, Dr,Akram Nadwi in Bhatkal, jamia islamia bhatkal, moulana abul hasan ali nadwi islamic academy bhatkal

بھٹکل 20؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) برطانیہ اسلامک سینٹر آکسفورڈ سے عالم اسلام کے مشہورعالم دین اور 45 جلدوں میں محدثات کےمصنف ڈاکٹر اکرم صاحب ندوی مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی دعوت پرکل بروز پیر دو روزہ دورہ پر بھٹکل تشریف لارہے ہیں۔

مولانا کی بھٹکل تشریف آوری کی مناسبت سے بھٹکل واطراف کے علماء دین وعمائدینِ شہر سے عالم اسلام کے ہمارے موجودہ حالات کے پس منظر میں دعوتی فرائض کے موضوع پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک خصوصی نشست ان شاء اللہ بروز پیر بتاریخ 17 شعبان المعظم 1443ھ مطابق 21؍ مارچ 2022 بعد نمازِ عصر اکیڈمی کے ہال میں منعقد ہوگی۔

Share this post

Loading...