بھٹکل 03/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا نام اب زبان زد ہوگیا۔ کیا چھوٹا کیا بڑا صحت عامہ کے سلسلہ میں اپنی رائے پیش کرنے کے دوران اس کا حوالہ دے رہا ہے۔ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیل جانے کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(who) کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی گئی اور عوام کو اس بیماری سے بچانے کے لئے کئی ایک مشورے بھی دئیے گئے۔اس ڈبلیو ایچ او کی ایک خصوصی میٹنگ میں بہت سے باصلاحیت اور قابل افراد کو مدعو کرکے ان سے مشورے طلب کئے جاتے ہیں۔ انہی لوگوں میں اب ایک نام بھٹکل سے تعلق رکھنے والے جناب صہیب ابن جیلانی گوائی کا ہے جنہوں نے ڈبلیو ایچ او کی ایک کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ صرف صہیب گوائی، پورے بھٹکل اور قومِ نوائط کے لئے نہیں بلکہ ریاستِ کرناٹکا اور ہندوستان کے لئے فخر کی بات ہے۔ اس موقع پر وھاٹس اپ او رسوشیل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعہ ڈاکٹر صہیب کو مبارکباد دینے کا سلسلہ چل پڑا ہے اور لوگ انہیں ملنے والے اس اعزاز پر اپنی خوشی کا بھی اظہار کررہے ہیں۔
فکروخبر بھٹکل بھی اس موقع پر ڈاکٹر صہیب گوائی کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقیوں سے نوازے۔ آمین
Share this post
