بھٹکل کے مشہور شاعر ڈاکٹر محمد حسین فطرت کے نام منسوب لائبریری کا افتتاح کل بروز جمعرات کو

بھٹکل18/ نومبر 2020(فکروخبر نیوز)  ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل بچوں کی تعلیم وتریت میں سرگرم ہے،اس کے اہم شعبوں میں ایک شعبہ بچوں کی لائبریری کا بھی ہے جس کا مقصد جگہ جگہ رنگا رنگ اور بچوں کی نفسیات کے مطابق لائبریریوں کا جال بچھاکر ان کی علمی وفکری پرواز کو بلند کرنا ہے جس کا دائرہ بھٹکل کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی پھیلا ہوا ہے۔ 
    ان شاء اللہ ادارہ کے اسی شعبہ کے تحت بھٹکل کے مشہور اور عظیم اسلامی شاعر ”جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے موسوم نئی لائبریری کا افتتاح کل بروز جمعرات مؤرخہ ۳/ ربیع الثانی 1442 مطابق 19نومبر 2020 بعد عصر متصلاً سلطانی محلہ زہر حسن کامپلیکس کی پہلی منزل پر  عمل میں آئے گا جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے ذمہ دار جناب مولانا حذیفہ وستانوی صاحب مدظلہ العالی بھی شرکت کریں گے۔ 

Share this post

Loading...