ڈاکٹر محمد حسین ٹرسٹ رایچور کی جانب سے اساتذہ اور طلبہ کا تہنیتی پروگرام

رائچور21؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) یوم اساتذہ کی مناسبت سے شہر رایچور میں ڈاکٹر محمد حسین ٹرسٹ کی جانب سے ضلعی سطح پر تقریباً 20اساتذہ کو بہتر ین استاد ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر رایچور ضلع کے اردو مدارس میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے ایس ایس ایل سی کے 21طلبہ کو بھی اعزازات پیش کیے گئے۔

مہمان خصوصی کے طور پر کڑپہ کی معروف ڈاکٹر محترمہ نوری پروین نے طلبہ سے دلچسپ انداز میں خطاب کیا۔

پروگرام میں جناب داداپیر معلم ہٹی ،جناب محمد ذاکر علی معلم سنتےکیلور اور جناب قمر الدین معلم لنگسگور کی خدمات کو سراہا گیا۔

اساتذہ اور طلبہ کو لنگسگور اردو اساتذہ تنظیم کے صدر جناب محمد اعظم اور سی آر پی  جناب منور حسین نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر جناب خواجہ معین الدین صاحب صاحب اور جناب جاوید حسین صاحب میر معلم گرگنٹہ،جناب مجیب اللہ صاحب معاون معلم مدگل،اور  جناب یونس صاحب معلم لنگسگورو دیگر اساتذہ نے بھی مبارکباد پیش کی۔

Share this post

Loading...