کاروار 21؍فروری 2019(فکروخبر نیوز) ضلع اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کا بنگلور تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈائرکٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈبائیلوجی کے طور منتخب کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر ڈاکٹر کے ہریش کمار کو ضلع کا نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق اس سے قبل ڈاکٹر کے ہریش کمار چامراج نگر میں چیف اییکزیکٹیو کے افسر کے طور اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ ریاست کے گورنر کے حکم پر ان دونوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
Share this post
