بھٹکل 24؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) کنیڈا سے تشریف لانے والے مہمان بچوں کے ماہر نفسیات اور مشہور ادیب ڈاکٹر ادریس صدیقی کی دفتر فکروخبر آمد ہوئی ۔ اس موقع پر فکروخبر کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے اس میدان میں مزید آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا جس پر انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ جس صحافتی چینل کے ذمہ دار علماء ہوں تو اس میں جس طرح کی خدمات ہوسکتی ہے وہ ظاہر ہے۔ علماء طبقہ کا اس میدان میں آنا خوش آئند بات ہے اور دوسروں کے قابلِ تقلید نمونہ بھی ہے۔ مہمان نے یہ بھی کہا کہ حالات کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جس اسلوب پر ادارہ کام کررہا ہے اس پر اس کے ذمہ دار قابلِ مبارکباد ہیں اور اسی کا م کو آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔
ادارہ کی جانب سے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کا ایک مختصر انٹرویو بھی لیا گیا جو اس لنک پر دیکھا جاسکتا ہے۔
Share this post
