بھٹکل24؍ دسمبر 2023 (فکروخبرنیوز) ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورا نے آج بھٹکل میں کہا کہ ریاست کے ہر پولیس اسٹیشن کو مرکزی ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ہیڈکوارٹرمیں ہر پولیس اسٹیشن پر نظر رکھی جائے گی اور آسانی کے ساتھ پتہ چل سکے کہ کونسے پولیس اسٹیشن میں کیا چل رہا ہے؟ انہوں نے اخبار نویسیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہر پولیس اسٹیشن کو مرکزی ہیڈکواٹر سے جوڑا جارہا ہے۔ بھٹکل میں سی سی ٹی وی کام نہ کیے جانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے یہ باتیں کہیں۔ مزید سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مورل پولیسنگ پر قابو پانے کے لیے منگلورو میں ایک سینٹر کھولا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر یہاں بھی ایک سینٹر کھولا جائے گا۔ حجاب معاملہ پر سوال پوچھے جانے پر انہوں نے کسی بھی طرح کا جواب نہیں دیا۔
Share this post
