لوک سبھا انتخابات : ضلع اترکنڑا سے ڈاکٹر انجلی نمبالکر کانگریس کی امیدوار

بھٹکل23؍مارچ 2024(فکروخبرنیوز) کانگریس نے اترکنڑا حلقہ سے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر انجلی نمبالکر میں پارلیمانی الیکشن کے لیے میدان میں اتارا ہے جو پیشے سے ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔

ڈاکٹر انجلی نمبالکر مارگریٹ الوا کے بعد پہلی خاتون ہیں جو کانگتریس کے ٹکٹ پر پارلیمانی انتخاب لڑرہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ مارگریٹ آلوا کی طرح یہ بھی بی جے پی کے امیدوار کو شکست کا مزہ چکھائے گی۔

ڈاکٹر انجلی نے کہا کہ کانگریس نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اترکنڑا حلقے سے امیدوار بنایا ہے جو میرے لیے نیا حلقہ نہیں ہے۔ بی جے پی کے اقتدار میں یہ حلقہ ترقی سے دور ہوتا چلاگیا۔ پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو صرف اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔ فی الحال کانگریس کی گیارنٹیوں نے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ اس حلقے کے علاوہ ریاست کے زیادہ تر حلقوں میں کانگریس پارٹی اپنی جیت یقینی بنائے گی۔

Share this post

Loading...