بانی وصدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل الحاج ڈاکٹر علی ملپا صاحب رحمۃ اللہ علیہ رحلت فرما گئے

نائب صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل وقاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی، ناظم جامعہ جناب محترم شاہ بندری شفیع صاحب اور مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی بھی ان کی رہائش گاہ پہنچے اسی طرح شہر کی سماجی وسیاسی تنظیم ، مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داران کا ایک وفد بھی ان کی رہائش گاہ پہنچا، چونکہ آپ تنظیم کے موجودہ سرپرست اور شہر کی ایک مشہور شخصیت ہیں اس لیے انہوں نے تدفین تک شہر بھر کے کاروباری اداروں اور تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ دکانوں کو بند رکھنے کی اپیل بھی کی ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا شمار شہر کے بزرگ شخصیتوں میں ہوتا ہے ، آپ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق حقی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب فتحپوری رحمۃ للہ علیہ سے بیعت تھے ، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے ،سےئات کو حسنات سے مبدل فرمائے ، اور پسماندگان اور اہلِ جامعہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 
مرحوم پر مفصل مضمون فکروخبر کی اس لنک کے ذریعہ پڑھ سکتے ہیں۔

Share this post

Loading...