نمازِ جنازہ کے لیے مسجد وسعت کے باوجود تنگی کی شکایت کررہی تھی۔ ظہر سے قبل ہی مسجد بھر چکی تھی اور نمازِ ظہر ہی کے لیے مسجد میں جگہ نہیں تھی۔ نمازِ ظہر کے بعد دیگر افراد بھی جنازہ میں شرکت کے لیے امڈ پڑے جس کی وجہ سے مسجد میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحمۃ اللہ علیہ کے معتمد علیہ مولانا محمد صادق اکرمی ندوی نے مرحوم کے محاسن کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اندر دنیا کی بالکل محبت نہیں تھی ، اسکے ساتھ ساتھ مختصراً ان کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ڈاکٹر رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر پورا شہر سوگوار ہے اور ان کے حق میں دعائے مغفرت کررہاہے ۔ اس موقع پر ادارہ فکروخبر بھی دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی خدمات قبول فرمائے۔ آمین
Share this post
