بھٹکل کے ڈاکٹر آفتاب دامدا اے جے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں محکمہ کنزرویٹو ڈینٹسٹری اینڈ اینڈوڈونٹکس کے ایچ او ڈی مقرر

بھٹکل20؍مئی2024 (فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے منگلور میں مقیم مشہور دانتوں کے ماہر امراض ڈاکٹر آفتاب دامدا کو اے جے ہاسپٹل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے محکمہ کنزرویٹو ڈینٹسٹری اینڈ اینڈوڈونٹکس کا ایچ او ڈی مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر آفتاب دامدا مشہور دانتوں کے ماہر امراض ہیں جو 2007 سے اے جے ہاسپٹل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سے جڑے ہوئے ہیں اوربطورِ پرفیسر سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔

خصوصاً ایمرجنسی معاملات میں اطمینان بخش علاج کے لیے ڈاکٹر آفتاب دامدا مشہور ہیں۔  شہر بھٹکل سے بھی لوگ بڑی تعداد میں ان سے رجوع کرتے ہیں اور فرض منصبی سمجھ کر یہ بڑی مہارت کے ساتھ علاج کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اے جے ہاسپٹل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس لکشمی میموریل ایجوکیشن ٹرسٹ کا ایک یونٹ ہے جسے ڈینٹل کونسل آف انڈیا اور وزارتِ صحت حکومتِ ہند نے بھی تسلیم کیا ہے۔ مزید یہ نئی دہلی راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس بنلگور سے بھی منسلک ہے۔

موصوف بھٹکلی مسلم جماعت منگلورو کے انتظامیہ ممبر بھی ہیں۔

ادارہ فکروخبر اس اہم عہدہ پر فائز ہونے پر ڈاکٹر آفتاب دامدا کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

Share this post

Loading...