دوسروں کو چھوٹا اور حقیر نہ سمجھو: مولانا الیاس ندوی

بچپن ہی سے دین کا خیال رکھنے اور تعلیم کے نام پر دین کا سودا نہ کرنے کی تلقین، ملحوظ رہے کہ کل یعنی بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء یہ سالانہ تقریب مدرسہ تعلیم القرآن کے احاطے میں سجائی گئی تھی۔مدرسہ کے طلبہ و طالبات نے الگ الگ انداز میں دلچسپ تقریریں پیش کرکے اپنی اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کی اور ساتھ نظمیں و نعتیں بھی پیش کی گئی ۔اسی تقریب میں سالانہ امتحانات میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو جہاں انعامات سے نوازا گیا وہیں قوم کی تین بزرگ اور فعال شخصیات کی شال پوشی بھی کی گئی جس میں قابلِ ذکر جناب محمود موسی صاحب ہوڑیکرے، جناب ابو اسماعیل صاحب پائلٹ اور جناب حسن محمود صاحب پانی بوڑے ہیں۔ اس اجلاس میں مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی اُستاد جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل اور مولانا سعود صاحب بنگالی ندوی نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت فرما تھے،۔مولانا مقبول ندوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامیابی چار کنجیوں کے بارے میں تذکرہ کیا ،اور کہا کہ تزکیۂ نفس یعنی اپنے دل کو غیر اللہ سے پاک کرنا (اللہ کے ذکر کا چرچہ کرنا دنیاکی چمک دمک سے اپنے آپ کو بچانے والا اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے والا کامیاب انسان ہے ۔ مولانا سعود بنگالی ندوی صاحب نے بھی مقامی زبان (ناخدا) میں جلسہ سے خطاب کیا اورروشن محلے کی نسبت سے کہا کے محلہ کو روشن کرنے کے ساتھ ساتھ دل کو بھی روشن کرنے کی فکرکریں دینِ اسلام سے خود بھی جڑیں اور اولاد کو بھی دینی تعلیمی درسگاہوں میں داخلہ دلوائیں تاکہ دل منور ہوسکیں۔ تلاوتِ قرآن سے آغاز ہونے والی تقریب مولومی محمس سلمان بنگالی ندوی کی دعائیہ کلمات پر اپنے اختتام کو پہنچی 

Share this post

Loading...