اُڈپی 11 نومبر 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) جمعرات کی صبح ہیریاڈکا کے گڈیانگڈی کے قریب ایک دو پہیہ گاڑی سوار کی دودھ کی وین سے ٹکرانے کے بعد موت ہوگئی۔
متوفی کی شناخت وگھنیش پجاری کے طور پر کی گئی ہے جو چکلا بیٹو بیلور کا رہنے والا ہے۔ وہ منی پال پریس میں اپنی رات کی ڈیوٹی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ دودھ کی وین بجوگولی سے اڈپی کی طرف جارہی تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Share this post
