مہنگائی کی ایک اور مار :  دودھ کی قیمتوں میں فی لیٹر دو روپئے اضافہ کا امکان

بنگلورو 08/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  پچھلے دو تین مہینوں سے ضروری اشیاء کی قیمتو ں میں ہورہے بھاری اضافہ کے نتیجہ میں کے ایم ایف نندنی دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔ ریاست کے 14دودھ فراہم کرنے والے یونین دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے کے ایم ایف پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 17جنوری کو منعقد ہورہے کے ایم ایف کے اجلاس میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔ دودھ فراہم کرنے والے کسانوں کی جانب سے پچھلے کئی مہینوں سے کے ایم ایف کو فراہم کردہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کامطالبہ ہورہا ہے۔ اس لیے کے ایم ایف کے اجلاس میں قیمتوں میں اضافہ کی تجویز ریاستی حکومت کو روانہ کی جائے گا۔ اس تجویز پر حکومت کی منظوری کے بعد دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ تین سال قبل حکومت نے دودھ کے صارفین اور دودھ فراہم کرنے والوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر فی لیٹر دودھ پر دو روپئے اضافہ کیا تھا۔ اب دوبارہ اتنا ہی اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ 

Share this post

Loading...