نیتراوتی ندی میں دو افراد ڈوب کر ہلاک

بنٹوال 26/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) تیراکی کے دوران دو افراد کے نیتراوتی ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کل سنیچر کے روز پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت اجت کمار (40) اور منیش (14) مقیم کمبلے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجت کمار سات بچوں کے ہمراہ سنتیش کمار کے بیٹے سنجیو بوگی کی شادی میں شرکت کے لیے مانی آیا ہوا تھا۔ سات لڑکے ایک ٹنکی کے قریب کل شام کھیل رہے تھے۔اس دوران منیش اور یکشیت تیراکی کے دوران ڈوبنے لگے۔ اجت نے جب انہیں ڈوبتے ہوئے دیکھا تو انہیں بچانے کے لیے اس نے چھلانگ لگائی اور بڑی کوششوں کے بعد وہ انہیں نہیں بچایا اور بعد میں وہی ڈوب کر ہلا ک ہوگیا۔ قریب میں موجود مقامی افراد نے کسی طرح یکشت کو بچالیالیکن اجت اور منیش دونوں ڈوب گئے۔ پولیس نے موقعہئ واردات پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ معاملہ درج کرلیے جانے کے متعلق تفصیلات نہیں مل سکی۔ 

Share this post

Loading...