کاسرگوڈ: یکم فروری 2021(فکروخبرنیوز) اپنے ساتھیوں کے ساتھ تیراکی کے دوران دو بھائیوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ کمبلے کے قریب بمبرانا میں منظر عام پر آیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شریف کے بیٹے شاداد(12) اور شایاز(8) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں بھائی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ تالاب میں نہانے کے لیے گئے ہوئے تھے ، اس دوران دونوں بہتے ہوئے دور چلے گئے اور ڈوبنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ موقع پر موجود ان کے دیگر ساتھیوں نے آواز لگائی جس کے بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچ کر ان کو بچانے کی کوشش کی۔ کچھ ہی دیر بعد فائر بریگیڈ کا عملہ بھی جائے واردات پر پہنچا، اس وقت تک دونوں بھائی اپنی آخری سانس لے چکے تھے۔
کمبلے پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
