جبکہ بس اور لاری کے آگے پیچھے سے سخت ٹکراؤ کی وجہ سے رکشہ پوری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگیاہے۔ رکشہ ڈرائیور کی شناخت یعقوب کمبرا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، پتور دیہی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
ہوم اسٹے حملے کے ملزم پر نامعلوم افراد کا حملہ
منگلور 14مئی (فکروخبرنیوز ) پوری دنیا کی نظر اپنی جانب کھینچنے والی ورادات مارننگ مسٹ ہوم اسٹے پر حملہ کرنے والے کئی ملزمین میں سے ایک ملزم پر کچھ نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کئے جانے کی خبر فکروخبر کو دی گئی ہے۔ ملزم کی شناخت بجال کلاکٹے کے مقیم شریئیس (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، حملے میں زخمی ملزم اس وقت کنکاناڈی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ملحو ظہ رہے کہ اس ملزم کے خلاف دیہی پولس تھانے میں کئی معاملے درج ہیں، دیہی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔
تیز رفتار کار کی ٹکراؤ سے عمر رسیدہ خاتون ہلاک
اُڈپی 14مئی (فکروخبرنیوز ) سالی گرام پٹن پنچایت کے سامنے موجود اہم شاہراہ پر رااستہ پار کررہی ایک خاتون کے تیز رفتار کار کے ٹکراؤ سے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے، فکروخبرکے مطابق مہلوک عورت کی شناخت پار مپلی لچکی پوجارتی(64) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کے لئے جانے کی غرض سے یہ اہم شاہراہ پار کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک تیز رفتار کار کے زد میں آگئی، سخت زخمی خاتون کو منی پال اسپتال لے جایا گیا مگر علاج بے سود ہونے کہ وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی۔ کوٹا پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
