جنوبی ہند کے معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر محمد حسین فطرت انتقال کر گئے ،ادبی حلقہ سوگوار

بھٹکل : 19؍ستمبر2018(فکروخبرنیوز)جنوبی ہند وستان میں اردو کے عظیم شاعر اور اقبال جیسی فکر رکھنے والے بھٹکل کے معروف ادیب و شاعر جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرت طویل علالت کے بعد 19ستمبر2018 بروز بدھ دیر رات انتقال کر گئے ،(انا للہ وانا الیہ راجعون ) آج بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ جامع مسجد بھٹکل میں اداکی گئی،اور بھٹکل کے قدیم قبرستان میں انہیں سپرد خا ک کیا گیا،
ڈاکٹر فطرت صاحب06 جون 1932 میں سرزمین بھٹکل میں پیدا ہوئے ،ابتدائی تعلیم شہر ممبئی میں ہوئی ،ہائی اسکول کی تعلیم سے فراغت کے بعد موصوف نے جامعہ اردو علی گڑھ یونیورسٹی سے ادیب ماہر کا امتحان پاس کیا ،اپنے تخلص کی طرح تخلیقی قابلیت اور فن شاعری بھی فطری طور ہی ودیعت ہوئی تھی زمانہ طالب علمی ہی سے شاعری کی ابتدائی ہوئی اور شہر ممبئی کے مشہور و معروف شاعر ابوبکر مصور سے استفادہ کرتے دہے ،ڈاکٹر صاحب کا شمار ان شعراء میں ہوتا ہے جن کی شاعرانہ عظمت کی ایک دنیا معترف ہے ،ڈاکٹر صاحب کے کلام میں وہ بات تھی کہ انہیں جنوبی ہند کے اقبال کے نام سے جانا جا تا تھا ،ان سے کسب فیض حاصل کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے ،ان کے مجموعہ سات کلام شائع ہوچکے ہیں جن میں 
ڈاکٹر فطرت کے انتقال کی خبر اہلیان بھٹکل سمیت جنوبی ہند کے لئے انتہائی غمناک ہے اور ادبی دنیا کے لئے ایک عظیم خسارہ سے تعبیر کیا جا رہا ہے ان کے انتقال پر ادباء و شعراء سمیت ادب نواز حلقہ سوگوارہے ،ادارہ فکروخبر اہل خانہ اور جملہ متعلقین سمیت ان کے مستفیدین سے بھی تعزیت کا اظہار کرتا ہے 

 

Share this post

Loading...