اڈپی کے مہیش اسپتال کے ڈاکٹر کا متنازعہ ٹویٹ : مسلمانوں میں شدید ناراضگی ، جانیے تفصیلات

اڈپی 15؍جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) ڈاکٹر کے پیشے سے تعلق رکھنے والے کو تعلیم یافتہ سمجھا جاتا ہے لیکن جب ایسے ہی تعلیم یافتہ غیر ذمہ داری کا ثبوت پیش کریں اور اپنے تعلیم کے ذریعہ معاشرہ میں نفرت پھیلائیں تو پھر وہ معاشرہ کے لیے ناسور بن جاتے ہیں۔

آج اڈپی کے برہماور کے مہیش اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایک معروف ڈاکٹر نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ مسلم کیمونیٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا یہ ٹویٹ مسلم کیمونیٹی کے تعلق سے ان کے خیالات کا عکاسی کرتا ہے۔

ایک ٹویٹ میں سوال کیا گیا تھا کہ روئے زمین پر ایک چیز کو حذف کرسکتے ہیں تو وہ کونسی چیز ہوگی؟ جس کا جواب ڈاکٹر کیرتھن اپادھیا نے ’’مسلم کیمونیٹی‘‘ سے دیا۔ ٹویٹ کے اسکرین شوٹ سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیے ہیں اورمسلم برادری کے ساتھ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے بھی اس کے خلاف اپنی غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔

فیکٹ چیکنگ آرگنائزیشن آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے ایک ٹیوٹ کے ذریعہ بتایا کہ ڈاکٹر اپادھیا نے متنازعہ ٹویٹ  ڈیلیٹ کر دیا تھا اور اپنے ٹوئٹر پروفائل کو لاک کرنے کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹ اور ٹویٹس تک یوژیرس نہیں پہنچ پارہے تھے۔
دوسری ڈاکٹر اپادھیائے نے دعویٰ کیا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا اور توہین آمیز ٹویٹ کسی ایسے شخص نے پوسٹ کیا تھا جس نے ان کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔

فی الحال اڈپی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے ، تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...