ڈوبتے انسان کو دیکھ رہے شخص پر پڑا دل کا دورہ ، موقع پر ہی ہلاک

کاوور 07؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ضلع کے کاوور پولیس تھانہ حدود میں دو دل دہلانے والے واقعات پیش آئے ہیں۔ ماہی گیری کے دوران ایک شخص ڈوبنے لگا تو ساحل پر موجود شخص میں یہ منظر دیکھنے کی ہمت نہیں رہی اور اس  واقعہ کا اثر اس پر ایسے پڑا کہ اس کی موت ہی واقع ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق جوشم ماسکریم (58) اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ماہی گیری کررہا تھا کہ اس کا پیر پھسلنے کیو جہ سے وہ تالاب میں گرپڑا اور غرق ہوگیا۔

اس شخص کو ڈوبتا دیکھ کر ساحل پر موجود ایک شخص اپنے آپ کو سنبھال نہیں پایا اور دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

کاوور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...