راستہ کی کھدائی کے دوران مٹی کے ملبہ میں دب کر دو مزدور زندہ دفن ، حفاظتی اقدامات سے لاپرواہی سے پیش آیا حادثہ

اڈپی :27؍فروری2018(فکروخبرنیوز) پائپ لائن بچھانے کے لئے راستہ کھودنے کے دوران مٹی کے ملبے میں دب جانے کی وجہ سے دو مزدوروں کے زندہ دفن ہو نے کا المناک حادثہ ملکی میں آج شام پیش آیا ،مہلوک کی شناخت دسپا اور امیش کی حیثیت سے کر لی گئی ہے دونوں کا تعلق چتردرگا سے بتایاجا رہا ہے ، تفصیلات کے مطابق کاپو میں دونوں مزدور پائپ لائن بچھانے کے راستہ کی کھدائی کر رہے تھے ، اور اسی راستہ کے دوسرے کنارہ سے سواریاں بھ گزرنے کے لئے جگہ دی گئی تھی،

کام تقریبا ختم ہونے والا تھا کہ اور دونوں کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے سڑک کنارہ کھڑے تھے کہ اسی دوران اس  راستہ گزر رہی سواریوں کے بوجھ سے اچانک زمین کا کچھ حصہ ڈہ گیا اور دونوں سیدھے اسی گڑھے میں زندہ دفن ہو گئے جسے انہوں نے کچھ دیر قبل پائپ لائن بچھانے کے لئے کھودا تھا،جے سی بی کی مدد سے انہیں نکالنے کی ابتدائی کوشش کی گئی ،لیکن اس سے ان کی جان کو خطرات کے باعث موقع پر موجود لوگوں نے خود اپنے ہاتھوں سے مٹی کا ملبہ ہٹا یا اور انہیں وہاں سے نکال فوری اسپتال لے جا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا ،رپورٹ کے مطابق پائپ لائن بچھانے کے لئے اس کا ٹھیکہ دیوی پرساد کنسٹرکشن کو دیا گیا تھا کہ جو کہ بناء کسی بھی حفاظتی تدابیر کو اختیار کئے اس عمل کو جاری رکھے ہوئے تھا اور مزدوروں اور لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہا تھا ، اور ان کی اسی لاپرواہی کی بناء پر دو مزدوروں نے اپنی جانیں گنوادی 

Share this post

Loading...