پتور 25؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) شہر کے بیلی کٹے علاقہ میں کمرشیل بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے دوران دو مزدور مٹی کے تودے میں پھنس کر ہلاک ہونے کی واردات شہری پولیس تھانہ حدود میں پیش آئی ہے۔ یہ حادثہ کے ایس آر ٹی سی بس اڈے کے قریب اس وقت پیش آیا جب چار مزدور تعمیراتی کام کررہے تھے اس دوران ان میں سے دو مزدور تودے میں پھنسنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے۔
Share this post
