بیندور16 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) بیندور تعلقہ کے اعلان کو دوسال گذر شکے ہیں لیکن ابھی تک تعلقہ میں ضروری اسکیمیں اور منصوبے لاگو نہیں ہوئے ہیں۔ تحصیلدار کا عہدہ بھی دو ماہ سے خالی ہے جس کی وجہ سے عوام کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس تعلقہ کی ترقی کے لیے مناسب گرنٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے جس میں کل 15 گرام پنچایتیں اور ایک ٹاؤن کونسل ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ منصوبوں پر جلد عمل ہوگا۔ تحصیلدار کے کام نمٹانے کے لیے ہفتہ میں دو مرتبہ برہماور سے تحصیلدار یہاں آتا ہے اور انتظامیہ کی ضروریات کی تکمیل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ حکومت نے کل 35 نئے تحصیلدار کی تقرری ہے اور امید ہے کہ ان میں سے ایک بیندور کے لیے مل جائے گا۔
Share this post
