ضلع جنوبی کنیرا کی سرحدوں کو سیل کرنے کی خبریں محض افواہ : ڈپٹی کمشنر

منگلورو 2 جولائی2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) جنوبی کنیرا (منگلورضلع) کی سرحدوں کو سیل کئے جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے واضح کیا ہے کہ جنوبی کنیرا ضلع  کی سرحدیں سیل کرنے کی خبریں محض افواہیں ہیں اور یہ سچ نہیں ہیں۔

اپنے بیان میں ڈی سی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا  گیا ہے۔ کسی بھی فیصلے کی صورت میں ضلع کے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

"براہ کرم جعلی خبریں نہ پھیلائیں جس سے معاشرے میں انتشار پھیل جائے۔ لاک ڈاؤن کے احکامات ریاستی حکومت کی طرف سے موصول ہوئے ہیں۔ فی الحال صرف وہی قواعد لاگو ہیں جو نافذ العمل ہیں۔

5 جولائی سے اتوار کو چار ہفتوں کے لئے کرفیو ہوگا۔ ان دنوں صرف ضروری خدمات کی اجازت ہوگی۔ اس میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کی اطلاع عوام کو دی جائے گی۔

ڈائجی ورلڈ

Share this post

Loading...