منگلورو 04/ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوا کمار کی ای ڈی کی جانب سے گرفتاری کے بعد ریاست کے مختلف شہروں میں آج کانگریس کارکنان نے اپنا احتجاج درج کرایا۔ کئی علاقوں میں سڑک جام کرکے بھی احتجاج کیا گیا۔ منگلورو میں احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے جے آر لوبو نے کہاکہ ہم ڈی کے شیوا کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ای ڈی کانگریسی رہنما شیوا کمار کو ہراساں کررہی ہے جبکہ انہو ں نے ای ڈی کے ساتھ اپنا تعاون دیا۔ اس کے باوجود ان کا الزام ہے کہ وہ ای ڈی کے ساتھ پوچھ تاچھ میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔
سابق وزیر رمناتھ رائے نے کہا کہ پی ایم مودی اور امت شاہ نفرت کی سیاست کررہے ہیں اور اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اپنے حکومت کی ناکامی چھپانے کے لیے بی جے پی حکومت کانگریس لیڈران کو نشانہ پر رکھ کر انہیں حراست میں لے رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ایڈی یوروپا نے لالچ دے کر اراکین اسمبلی کو خرید رہے تھے تب ان ایجنسیوں کو سانپ سونگھ گیا تھا۔
ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری کو لے کر کانگریس کارکنان زبردست غصہ میں ہیں ،ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دہلی میں بھی آج احتجاج کیا گیا ، جبکہ ریاست کرناٹک کے سرسی میں بھی کانگریس کارکنان کی جانب سے احتجاج کی خبر ہے جہاں احتجاجیوں نے جم کر نعرہ بازی کی، اسی طرح ضلع اڈپی میں بھی ڈی کے شیوا کمار کی گرفتار کو لے کر احتجاجات کیے گئے۔
Share this post
