ڈی کے شی کے ساتھ  فون پر نازیبا الفاظ کے استعمال کا خمیازہ ، سائی گریدھر کو دو سال قید کی سزا اور پانچ ہزار روپئے جرمانہ عائد

dk shiva kumar, mescom, sai gridhar , ڈی کے شیوا کمار ٹ کرناٹک ، میسکام ، شسائی گریدھر

سلیا 19 اپریل 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) تعلقہ کے بیلارے کے رہنے والے سائی گردھر رائے کو ڈی کے شیوکمار کے ساتھ ٹیلی فون پر بدسلوکی کرنے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی جب وہ اس وقت کی حکومت میں وزیر توانائی تھے۔

تفصیلات کے مطابق بیلارے کے بجلی کے صارف سائی گریدھر رائے نے 28 فروری 2016 کو شیوکمار کو فون کیا اور اس وقت تعلقہ میں بجلی کی لامحدود کٹوتی پر ٹیلی فون پر ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔

میسکام کے سینئر عہدیداروں نے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس میں رائے پر وزیر شیوکمار کو فحش زبان میں گالی دینے کے ساتھ ساتھ بجلی کی کٹوتی کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی رات ہی گردھر رائے کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ جب اس نے دروازہ نہیں کھولا تو پولس چھت سے ٹائلیں ہٹانے کے بعد گھر کے اندر گئی اور گردھر کو گرفتار کر لیا۔ اس معاملے نے پوری ریاست میں سنسنی پیدا کر دی تھی۔ رائے پر نازیبا زبان، جان کو خطرہ، توہین اور سرکاری ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

سلیا پولیس اسٹیشن کے اس وقت کے سب انسپکٹر چندر شیکھر ایچ وی نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ شیوکمار کو بھی اس کیس میں گواہ بنایا گیا تھا۔ چونکہ وہ انکوائری میں حاضر نہیں ہوئے تو اس پر سمن جاری کیا گیا تھا اور وہ 5 اکتوبر 2021 کو بنگلورو سے عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لیے  پہنچے

فیصلہ سناتے ہوئے تعلقہ عدالت کے سینئر سول جج نے ملزم رائے کو چاروں جرائم میں دو سال قید اور 5000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ اگر وہ جرمانہ ادا کرنے سے قاصر ہے تو اسے ایک ماہ کی اضافی جیل کی سزا بھگتنا ہوگی۔ ملزم کو فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر جناردھن نے استغاثہ کی دلیل دی۔

Share this post

Loading...