بنگلور 10/ اکتوبر 2019(فکروخبرنیوز/ذرائع) ڈی کے شیوا کمار کے خلاف انسداد کالا دھن قانون کے تحت درج معاملات میں ای ڈی نے پوچھ تاچھ تیز کردی ہے۔ آج ڈی کے شیوا کمار کے تین قریبی لیڈروں سے صبح گیارہ بجے تا شام چھ بجے شدید پوچھ تاچھ کی گئی۔ ان لیڈروں میں رکن پارلمان ڈی کے سریش، سابق رکن اسمبلی کے ایم راجنا اور شیوا کمار کے قریبی لیڈر اور شرما ٹراویلس کے مالک سنیل کمار شرما شامل ہیں۔ ای ڈی نے اپیکس بینک سمیت مختلف ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینکوں کے ذریعہ 300کروڑ روپئے کے قرضے دئیے جانے اور ٹمکور ڈی سی سی بینک سے 25کروڑ روپئے کاقرض دئیے جانے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی ہے۔ آج سنیل کمار شرما سے پانچویں مرتبہ پوچھ تاچھ کی گئی جس میں دہلی کے صفدر جنگ علاقہ میں شیوا کمار کی رہائش گاہ سے برآمد رقم اور ان کے لین دین کے بارے میں بھی سوالا ت کیے گئے۔
بشکریہ : راشٹریا سہارا
Share this post
