ایگزٹ پول کے درمیان ڈی کے شیوکمار نے دیا بڑا بیان : جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

بنگلورو 11 مئی 2023 (آئی اے این ایس) کانگریس کے کرناٹک کے صدر ڈی کے شیوکمارنے کہا کہ کانگریس کی حکومت بنانے کے لیے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے ایگزٹ پول پریقین نہ کرنےکا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ کانگریس نے انتخابات میں 146 سیٹیں جیتی ہیں۔

"کرناٹک کے ووٹر ذہین ہیں۔ انہوں نے ڈبل انجن والی حکومت پر اعتماد کھو دیا ہے اور وہ کانگریس کے لیے میں پر امید ہیں۔ دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دریں اثنا، کانگریس کارکنان ریاست بھر میں پوسٹ پول سروے کی پیشین گوئیوں کا جشن منا رہے ہیں جو پارٹی کو سادہ اکثریت کا اشارہ دے رہے ہیں۔ ریاست کے کئی علاقوں سے پٹاخے پھوٹنے اور جشن منانے کی اطلاعات ہیں۔

 

Share this post

Loading...