منگلورو 28 جون 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) منگلورو میں اتوار کو کوویڈ - 19 کی وجہ سے تین اموات کے بعد جنوبی کنیرا ضلع میں اموات کی تعداد 13 ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں جوکٹے کی مقیم 57 سالہ خاتون ، بنٹوال کی مقیم 51سالہ خاتون اور سورتکل کے 31 سالہ شخص کی شامل ہے۔
ہفتہ کے روز 49 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں الال سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 16 افراد شامل ہیں، جس کے ساتھ ہی جنوبی کنیرا میں کورونا متأثرین کی تعداد 566 ہوگئی ہے۔ 16 کنبہ کے افراد میں 7 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں جن میں 10 سال سے کم عمر کے بچے اور ایک بزرگ خاتون شامل ہیں۔
ہفتے کے روز ایک خاتون ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اجیرے کے پٹرول بنک کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔
منگلور ٹوڈے کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
