منگلورو/ اُڈوپی، 23 جون2020(فکروخبر/ذرائع) لاک ڈاؤن میں نرمی کے 16 ویں روز جنوبی کنیرا میں کورونا وائرس کے 8 نئے معاملات رپورٹ ہوئے، جبکہ منگل 23 جون کو اڈپی ضلع میں 11 تازہ واقعات پائے گئے۔
جنوبی کنیرا میں منگل کے روز 57 سمیت م اب تک مجموعی طور پر 46،094 افراد کو اسکریننگ کیا جا چکا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 12،251 نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے ہیں، ان میں سے 11،619 منفی نکلے ہیں، اور 463 مثبت ہیں، جن میں دیگر اضلاع کے 10 افراد شامل ہیں۔ ان میں سے 188 افراد فی الحال زیر علاج ہیں۔ اب تک 256 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور اب تک نو اموات ہوچکی ہیں۔
منگل کو 286 نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ منگل کو 142 نمونوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 8 میں مثبت اور باقی منفی ٹیسٹ ہوئے۔ 179 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
منگل کو جانچے گئے 8 کورونا مثبت مریضوں میں، 4 مرد اور 4 خواتین ہیں۔
منگل کو ایک 70 سالہ شخص کی کورونا وائرس وجہ سے موت واقع ہوگئی جس سے ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی۔ یہ شخص 7 جون کو بنگلورو سے منگلورو پہنچا تھا۔وہ دمہ اور نمونیہ میں مبتلا تھا۔ اسے شدید ایکیوٹ ریسسری انفیکشن (ساری) کی علامات تھیں اور اس وجہ سے اسے 12 جون کو وینلوک کوویڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
Share this post
