جنوبی کنیرا میں بھی موسلادھار بارش جاری ،  9  اگست تک الرٹ جاری ،  اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان

منگلور 07/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا میں گذشتہ تین دنوں سے جاری موسلادھار کی بار ش کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر نے 09اگست تک ریڈ الیرٹ جاری کرتے ہوئے اسکولوں اور کالجوں میں بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ اکثر نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور ندیوں میں طغیابی آگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھاری بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ 
    ڈپٹی کمشنر کی طرف جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو پانی سے دور رکھیں اور ندی اور سمندر وں کے ساحل پر بھیجنے سے گریز کریں۔ ماہی گیروں کو بھی ہدایات دی گئیں ہیں کہ مچھلی شکار کے لیے سمندر اور ندی میں ہر گز نہ اتریں۔ 

Share this post

Loading...