منگلورو06 جولائی2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) جنوبی کنیرا میں آج پیر کے روزکوویڈ۔19 کی وجہ سے مزید دو افراد کی موت واقع ہوگئی ہے جس کے ساتھ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق تھوکوٹو کے قریب سنتوش نگر کا ایک 62 سالہ مرد مریض اور الال کا 52 سالہ مرد مریض پیر کی صبح کورونا وائرس سے دم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں مریضوں کا شہر کے ڈسٹرکٹ وینلوک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
Share this post
