بتایا جا رہا ہے کہ گاؤں میں یہ افواہ سرگرم ہے کہ وشنو کے گھر خزانہ گڑھا ہوا ہے، وشنو کے پلانٹیشن میں ملازمت کرنے والا شخص شبری کمار اس بات سے واقف تھا ،ایک دن وشنو کی بیوی نے شبری کو گھر میں واقع ایک چھوٹی سی مندر میں جانے سے روکا توا سے محسوس ہوا کہ واقعی وہیں پر خزانہ موجود ہے اس نے اپنے ساتھیوں کے سارتھ مل کر گھر میں ڈاکہ ڈالنے کی سازش رچی اور 25اکتوبر اپنے گروہ کے ساتھ دن دہاڑے گھر میں گھس آئے لیکن گھر میں کہیں بھی خزانہ نہ ملا تو گھر والوں کے زیورات لے کر فرار ہو گئے جس کی جملہ مالیت 50000بتائی جا رہی ہے
لوٹ کھسوٹ کا ملزم ہوائی اڈے پر گرفتار
کاسرگوڈ 06نومبر (فکروخبرنیوز ) ایک بائیک سوار کو ڈرادھمکا کر اس کے پاس موجود پانچ لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہونے والے ایک ملزم کو یہاں ایرپورٹ پر پولس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی خبرموصول ہوئی ہے ،۔ ملزم کی شناخت عمر فاروق ابراہیم (36)مقیم اُپلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، اطلاع کے مطابق دوسال قبل 7جولائی کو ایک لوٹ کی واردات پیش آئی تھی ج میں جلیل نامی ایک شخص کا راستہ روک کر اس کے پاس موجود پانچ لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے تھے، اس واردات کا ایک اہم ملزم فاروق راہِ فرار اختیار کئے ہوئے تھا، اس کی تلاش میں موجود پولس اس ملزم کی تفصیلات سرکاری سطح پر پھیلا کر لُک آؤٹ ہدایت جاری کی گئی تھی۔ اسی کے چلتے جب پولس کو یہ بھنک لگی کے ملزم بیرون ملک سے ترووننت پورم ہوائی اڈے پہنچ چکا ہے تو اس کو حراست میں لے کر تحقیق آگے بڑھادی ہے۔
Share this post
