بس نے کار کو روند ڈالا : ایک ہلاک
مہلوک کی 25اکتوبر کو شادی ہونے والی تھی
منگلور 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک بس نے کار کو روندنے کی وجہ سے کار پر سوار شخص کے ہلاک ہونے کی واردات موڈبدری کے مجار علاقے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت ہریش اچاریہ (29)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص اسی ماہ کی 25 تاریخ کو اپنے دوستوں او ررشتہ داروں کو اپنی شادی کی دعوت دینے کے لیے موڈبدری جارہا تھا ۔ الواس انجینئرنگ کالج کے قریب پہنچنے پر ایک تیز رفتاربس نے کار کو روند ڈالا ۔ حادثہ میں سخت زخمی ہریش کو منگلور اسپتال منتقلی کے دوران اس نے اپنی آخری سانس لی۔ موڈبدری پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
والدہ کی موت سے دلبرداشتہ بیٹے نے خودکشی کرلی
کنداپور 15؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) انجینئرنگ کالج کے ایک طالب علم نے اپنی والدہ کی موت سے دلبراداشتہ ہوکر خودکشی کرلیے جانے کی واردات بدھ کی شام پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکے کی شناخت ششانک (19) مقیم ٹمکور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موڈلاکٹے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں میکانیکل انجینئرنگ کالج کا سال دوم کا طالب علم نے ایک ماہ قبل ہی اس کالج میں داخلہ لیا تھا۔ پیر کے روز کالج میں امتحانات چل رہے تھے۔ وہ صبح میں امتحان ہال میں حاضر ہوا تھا لیکن دوپہر میں وہ حاضر نہیں ہوا۔ شام میں امتحان ہال میں غیر حاضری کی وجوہات جاننے کے لیے جب اس کی درجہ کے ساتھی اس کے کمرے پر پہنچے تو کمرہ کا دروازہ بند تھا ۔ جب کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو ششانگ کو پنکھے سے لٹکا ہواپایا۔ بتایا جارہاہے کہ چھ ماہ قبل اس کی والدہ فوت ہوچکی تھی جس کی وجہ سے وہ نہایت اداس رہا کرتا تھا۔ اپنے ڈیتھ نوٹ میں اس نے لکھا ہے کہ اس کی ماں روزانہ اس کی خوابوں میں آیا کرتی تھی ۔ کنداپور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
