دن دہاڑے بینک میں ڈاکہ ڈالنے کا معاملہ

اسی دوران استنجاء خانے میں بند اسٹاف کسی طرح دروازہ کھولنل باہر آنے میں کامیاب ہو گئے ،جیسے ہی انہوں نے دیکھا کہ ڈاکو ہاتھ میں سونے سے بھری بیگ لئے بائیک پر سوار ہو کر فرار ہونے کی تاک میں ہیں اچاریہ نے ایک پتھر ان پر دے مارا،پکڑے جانے کے ڈر سے وہ سونے سے بھری بیگ وہاں چھوڑ کر فرار ہوگئے ،بینک مینجرکی جانب سے معاملہ درج کرائے جانے پر پویلس نے تحقیقات کے دوران دوافراد کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ گچھ کی ،اسی دوران دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ،انہوں نے بتایا کہ کاروبار میں ہوئے نقصان اور قرض کے بوجھ نے انہیں اس قدم کو اٹھانے پر مجبور کیا ، پولس کے مطابق ملزم رام چندرا ایک مال میں سیکیورٹی سوپر وائزر کے طور پر خدمت انجام دے رہاہے ،جبکہ موہن ٹرانسپورٹ کمپنی میں شراکت دار ہے ، پولس نے اس جرم کے لئے استعمال کی گئی موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی ہے۔ 

Share this post

Loading...