دل کا درہ پڑنے سے ایر انڈیا ایکسپریس کا پائلٹ ہلاک

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ ڈرائیو رکا ریاست ہریانہ کے گڑگاؤں علاقے سے ہے ۔ موت کی خبر ملتے ہی اس کی بیوی اور اس کے دونوں بچے بذریعہ جیٹ ایرویس منگلور پہنچے جہاں سے منگل کے روز اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے نعش کو اپنے آبائی گاؤں لے جایا گیا ہے ۔ 


ولیج اکاؤنٹنٹ کو رشوت لینے کے جرم میں سات سال قید کی سزا 

بیدر 24؍ جون (فکروخبرنیوز) ولیج اکاؤنٹنٹ کے رشوت لینے کے معاملہ پر سنوائی کرتے ہوئے سیشن کورٹ نے سات قید کی سزا سناتے ہوئے آٹھ ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راج کمار کو 3؍ اگست 2009کو وینکٹ راؤ شیریکار کی جانب سے جائیداد کی تبدیلی کے لیے درخواست دیتے وقت 600 روپئے کی رشوت لیتے ہوئے لوک آیوکتہ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ مذکورہ معاملہ پر سنوائی کرتے ہوئے جج سنجیونا ہنچاٹے جو کہ لوک آیوکہ اسپیشل کورٹ بھی جج ہیں نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ ملزم کا جرم ثابت ہوگیا ہے اور اس کو سات سال قید کی سزا اور آٹھ ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...