دگ وجے نے میری نہیں مسلمانوں کی توہین کی ہے : اسدالدین اویسی(مزید اہم ترین خبریں)

کانگریس پر فساد بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر اویسی نے کہا کہ کانگریس کی حکمرانی میں ملک میں سب سے زیادہ فسادات ہوئے ہیں۔ کانگریس کی حکومت میں ہی 1992-93 میں ممبئی میں فسادات ہوئے تھے ۔مسٹر اویسی نے کہا کہ ایم آئی ایم ہی واحد ایسی پارٹی ہے جس نے نہ صرف تلگانہ میں بلکہ پورے ملک میں بی جے پی کی پرزور مخالفت کی ہے ۔ ملک میں سیکولرازم کو اسی مضبوط کیا جا سکتا ہے جب مسلمانوں اور دلتوں کو تعلیم، روزگار، رہائش گاہ اور دیگرشعبوں میں ان کا حق مل جائے گا۔


مبینہ لیڈر پر بزرگ موچی کو پیٹنے کا الزام

لکھنؤ۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )ایس ایس رہائش گاہ سے کچھ میٹر کی دوری پر بدھ کو ایک بزرگ موچی کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا۔ مار پیٹ کا الزام ایک مبینہ لیڈر پر لگا ہے۔ وہیں حضرت گنج پولیس بزرگ کے ساتھ مار پیٹ کی بات کی تردید کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راستے سے دکان ہٹانے کے سلسلے میں کہاسنی ہوئی تھی۔ ایس ایس پی رہائش گاہ سے چند قدموں کی دوری پر بنے ایک مزار کے قریب ۵۶ سالہ بزرگ موچی کا کام کرتاہے ۔ بتایا جاتاہے کہ اس کی دکان پر بدھ کو ایک لیڈر پہنچے کسی بات کو لے کر مبینہ لیڈر کا بزرگ سے جھگڑا ہو گیا۔ تذکرہ اس بات کا بھی ہے کہ مبینہ لیڈر نے بزرگ کے ساتھ مار پیٹ کی اور دھمکی دیتے ہوئے وہاں سے اطلاع ملتے ہی موقع پر حضرت گنج پولیس بھی پہنچ گئی ۔پولیس نے موچی سے تحریری شکایت کرنے کی بات کہی تو بزرگ نے انکار کر دیا۔ اس معاملے میں انسپکٹر حضرت گنج وجے مل یادو کا کہنا ہے کہ بزرگ سے راستے میں لگی دکان کو لے کر تنازعہ ہو اتھا اور مار پیٹ کی بات غلط ہے۔


زمین کی لالچ میں بھائی نے بھائی کو اتارا موت کے گھاٹ

ملزم سمیت دیگر چار افراد گرفتار، ملزمین نے اپنا گناہ کیا قبول

کانپور۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )نرول تھانہ حلقہ میں ندی کے کنارے نوجوان کے قتل کا انکشاف پولیس نے بدھ کو کر دیا ہے۔ زمینی تنازعہ کے سبب سگے بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھائی کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ پولیس نے ملزم بھائی کے ساتھ پانچ ملزمین کو دوسرے شہر بھاگنے کے دوران کار سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے بتایاکہ گزشتہ ہفتہ نرول ندی کے کنارے مہاراج پور باشندہ سنتوش کی لاش پولیس نے برآمد کی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متوفی کی موت گلا دبانے سے ہوئی تھی۔ اسی بنیاد پر پولیس نے معاملے کو علم میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ لاش کی شناخت ہونے پر پولیس نے مہاراج پور گاؤں پہنچ کر کنبہ سے بات چیت ہوئی جہاں پولیس کو یہ پتہ چلاکہ پشتینی زمین کو لے کر اگست ماہ میں متوفی اور اس کے سگے بھائی نارد سے جھگڑا ہوا تھا۔ وہیں واردات کے بعد سے نارد گھر سے فرار تھا۔ پولیس ٹیم نے بدھ کی صبح نرول سکھٹھیا تراہے کے پاس اسکارپیوں میں سوار نارد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کار میں سوار نارد کے چار ساتھی رمیش ، ستیہ نارائن ، مدن لال ، سیا رام کوحراست میں لے کر تھانے لے آئی اور سختی سے پوچھ گچھ کی ۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ نرول پولیس کے ذریعہ نوجوانوں نے جو بیان دیا ہے وہ یہ ہے کہ نارد سے متوفی کا زمین کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا تھا۔ تنازعہ کے سبب نارد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متوفی بھائی سنتوش کو بہلاپھسلاکر ستیہ نارائن کے ٹیوب ویل پر لے گئے اور پیٹنے کے بعد گلا دبا کر اس کا قتل کر دیا۔


گنیش وسرجن کے دوران دو نوجوان گنگا میں غرقآب

کانپور۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) گنیش وسرجن کے دوران گنگا میں نہاتے وقت دو نوجوان ڈوب گئے۔ جس سے غوطہ کھوروں نے سخت مشقت کے بعد ان کی لاشوں کوندی سے باہر نکالا۔ نوبستہ کے آواس وکاس میں رہنے والے دونوجوان ایس گپتا اپنے دوست کے ساتھ گنیش وسرجن کے لئے مہاراج پور دیوکی گھاٹ گئے تھے۔ وسرجن کے بعد گنگا میں نہانے کے دوران ایک ساتھی زیادہ بہاو ہونے سے ندی میں ڈوبنے لگا۔ دوست کو بچانے کے دوران وہ بھی گہہرے پانی میں چلا گیا۔ جس سے دونوں لوگ ڈوب گئے۔ 


اتر پردیش کے گیارہ اضلاع میں مزدوروںکے بچوں کے لئے اسکول

آگرہ۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع ) آگرہ، کانپور اور غازی آباد سمیت ۱۱؍ اضلاع میں رہ رہے تعمیری مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کے لئے اسکول بنائے جائیں گے ۔ان اسکولوں میں بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھانا اور کتابیں بھی دی جائیں گی۔صوبے میں یہ اسکول فی الحال کانپور شہر، فیروز آباد، آگرہ، غازی آباد، قنوج، اٹاوہ، میرٹھ، مرادآباد، للت پور، بھدوہی، اعظم گڑھ اور بہرائچ میں کھلیں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ہر اسکولوں کے قیام کی ذمہ داری خواتین سماکھیا ادارے کو سونپی ھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان مزدوروں میں زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں جو اپنے بچوں کو کام پر ساتھ لے کر جاتی ہیں۔


سبکدوش جج کے کھاتے سے جعلساز نے نکالے ۰۴ہزار

بینک افسر بن کر کی تھی بات ، آشیانہ تھانہ میں رپورٹ درج

لکھنؤ۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )آشیانہ علاقے میں رہنے والے سبکدوش جج سے بینک افسر بن کر جعلسازوں نے چالیس ہزار روپئے ٹھگ لئے ۔ سبکدوش جج نے اس سلسلے میں آشیانہ تھانے میں فریب دہی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ فی الحال آشیانہ پولیس اور سائبر کرائم سیل اس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ آشیانہ علاقے میں رہنے والے سبکدوش جج کے پاس منگل کو ایک فون آیا۔ فون کرنے والے نے خود کو آئی سی آئی سی آئی بینک کا افسر بتایا۔ اس میں سبکدوش جج کو اپنی باتوں میں پھنسا کر ان سے ان کے کھاتے کے بارے میں یکے بعد دیگر ساری معلومات حاصل کر لی ۔ اس کے بعد فون رکھتے ہی سبکدوش جج کے کھاتے سے آٹھ مرتبہ میں چالیس ہزاررو پئے نکل گئے۔ انہوں نے جب اپنا موبائل فون چیک کیا تو بینک سے آئے میسج میں روپئے نکالے جانے کی بات پتہ چلی۔ میسج پڑھتے ہی وہ سمجھ گیا کہ فون کرنے والا بینک افسر نہیں بلکہ جعلساز تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اس بات کی شکایت آشیانہ پولیس سے کی ۔ پولیس نے اس معاملے میں جعلسازی کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ 


چین لگانے کے بہانے پرس لے کر بھاگنے والا پکڑ ا گیا

ملزم کا ایک ساتھی بھاگنے میں کامیاب،پرس برآمد

لکھنؤ۔24ستمبر(فکروخبر/ذرائع )بازار کھالا علاقے میں پرس میں چین لگانے کے بہانے دو نوجوان ایک مکان کے باہر پہنچے دروازہ کھٹکھٹانے پر خاتون باہر نکلی تو ان دونوں نے کہا کہ وہ پرس اور بیگ میں چین لگانے کا کام کرتے ہیں اس پر خاتون نے چین ٹھیک کرنے کیلئے پرس دیا۔جسے لے کر وہ دونوں بھاگنے لگے ۔ خاتون کے شور مچانے پر مقامی لوگوں نے انہیں دوڑایاجس میں ایک چور تو پکڑ اگیا لیکن دوسرا بھاگ نکلا۔ بازار کھالاکے غازی نگر کے رہنے والے قمر عالم کی اہلیہ ریحانہ نے بتایاکہ بدھ کو اس کے گھر کے باہر دو لڑکے آئے جنہوں نے کہا کہ وہ لوگ پرس اور بیگ میں چین لگانے کا کام کرتے ہیں اس پر ریحانہ نے ایک پرس میں چین لگانے کیلئے انہیں دے دیا۔ ان میں سے ایک نے ریحانہ سے پانی مانگا جیسے ہی وہ پانی لینے کے لئے اندر گئی تبھی چکما دے کر دونوں بھاگنے لگے۔ آس پاس کے لوگوں نے انہیں دوڑا لیا اور ایک چور کو پکڑ لیا۔ جس کے پاس سے ریحانہ کا پرس برآمد ہوا۔ جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بھاگ نکلا۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے اپنا نام اناؤ کا مدن کھیڑا باشندہ لوکیش بتایا۔ اور فرار ساتھی کا نام شوا بتا رہا ہے۔ ریحانہ کے پرس میں دو ہزار روپئے تھے۔

Share this post

Loading...