بے بی تھومس کو قتل کرنے کے بعد دونوں دوبارہ اس کے گھر گئے اور اس کی بیوی کا گلہ ریت کر بے رحمانہ طور پر قتل کیا اور نقدی ، سونے کے زیورات اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔ کڈابا پولیس جو اس معاملہ کی تحقیقات کررہی تھی موبائل فون کے ذریعہ ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی اور دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد کے قتل کی خبر ملتے ہی پورے علاقہ سکتہ میں آگیا تھا اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی تھی۔
بیوی کی بیوفائی سے دلبرداشتہ شوہر نے بیوی بچوں سمیت پانچ افراد کا کیا قتل
بلاری 27؍ فروری2017(فکروخبر نیوز) ایک شخص کی جانب سے اپنے ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کیے جانے کی سنگین واردات ہوسپیٹ تعلقہ کے چپرادا ہلی میں سنیچر کے روز پیش آئی ہے۔ ملزم کی شناخت تھپّیّا (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس نے واردات انجام دینے کے بعد پولیس کے سامنے خودسپردگی کی ۔ مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی فکیرمّا (36) اس کی بہن گنگما (30) اور بچوں میں بساما (10) راجو (8) اور پوترا (6) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ راجیشوری نامی ایک بیٹی اپنے رشتہ دار کے یہاں مقیم ہونے کی وجہ سے بچ گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اپنے بیوی کی بیوفائی سے دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
کے آرایس ڈیم کا پانی بغیر اطلاع کے چھوڑدیا گیا
چھ ڈوبتے افراد کودو نوجوانوں نے بچالیا
منڈیا 26؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) دونوجوان نے اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہوئے ندی میں ڈوب رہے چھ افراد کو بچالیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ یہ واردات ہیماوتی ندی میں اکھی ہیبل نامی علاقہ میں پیش آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق روی اور لوکیش نامی نوجوانوں نے جیسے ہی عورتوں کے چیخ وپکار سنیں تو دونوں ندی میں کود گئے اورڈوب رہے چھ افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ چھ افراد ندی کے کنارے کپڑے دھورہے تھے اس دوران ہیماوتی ڈیم کے ذمہ داران نے کے آر ایس ڈیم پانی چھوڑدیا جس سے پانی کی سطح اوپرآگئی اور ندی کے کنارے کپڑے دھورہی عورتیں ڈوبنے لگیں۔ حادثہ کے منظر عام پر آنے کے بعد مقامی لوگوں نے کچھ دیر کے لیے راستہ روک کر احتجاج کرتے ہوئے ڈیم کے ذمہ داروں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈیم کا پانی چھوڑنے کے تعلق سے کوئی بھی جانکاری پہلی نہیں دی تھی ۔
Share this post
