ہوناور : جے ڈی ایس سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے ہیلی کاپٹر کی بھی لی گئی تلاشی

 

ہوناور 22؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) جے ڈی ایس سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے ہیلی کاپٹر کی الیکشن افسران کی جانب سے تلاشی لیے جانے کی خبر نے سبھوں کو حیران کردیاہے۔ شیموگہ سے ہوناور پہنچے ہیلی کاپٹر جیسے ہی اترا تو الیکشن افسران کی ایک ٹیم نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کی دس منٹ تک تلاشی لی۔ ہوناور میں انہو ں نے اترا کنڑا حلقہ کے امیدوار آنند اسنوٹیکر کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔ انہو ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باتوں سے کام نہیں ہوتا ہے بلکہ کام کرنے سے کام ہوتا ہے۔ یہاں کے ایم پی آننت کمار ہیگڈے نے اب تک کیا کام کیا ہے وہ آپ دیکھیں۔ ہندو دھرم کی بات کرنے والوں میں جھانسے میں نہ آئیں ، میرا بھی ہندو مذہب سے تعلق ہے اور میں بھی مندروں میں جاتا ہوں۔ انہو ں نے سوال کیا کہ آپ اس شخص کا ساتھ دیں گے جو ہندوستان کے دستور کو بدلنے کی بات کرتا ہے۔خیال رہے اس سفر میں ایچ ڈی دیو ے گوڑا کی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل منگلور سے کاروار جانے کے دوران وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے کار کی بھی تلاشی لی گئی لیکن کچھ بھی ہاتھ نہ آنے پر انہو ں نے مخالفین کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

Share this post

Loading...