سیاست میں کوئی کسی کا مستقل دوست یا دشمن نہیں :  دیوے گوڑا

بنگلورو 12/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی یوے گوڑا نے مہاراشٹر میں بدلتے ہوئے سیاسی واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ سیاست میں کوئی کسی کا مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا اور وقت کے مطابق حالات بدلتے رہتے ہیں۔ دیوے گوڑا نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ ایک وقت تھا جب بالا صاحب ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مہاراشٹر میں نشستیں دی تھیں۔ لال کرشن اڈوانی او راٹل بہاری واچپئی نے بالا صاحب کے گھر جاکر سیٹوں کے لیے درخواست کی تھی۔ بی جے پی آج اسے فراموش کرگئی اور خود غرضی کی سیاست کی راہ پر چل رہی ہے۔ تو ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو سبق سکھانے کی ٹھانی۔ اب وقت آگیا ہے کہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) بی جے پی کو سبق سکھائیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کہ سیاست میں وقت کے مطابق حالات بدلتے رہتے ہیں۔ایک وقت ایسا بھی تھا جب جن سنگھ اور جنتا پارٹی کی قیادت میں تمام سیاسی پارٹیاں اس وقت کی وزیر اعظم اندراگاندھی کے خلاف متحد ہوگئے تھے اور انہیں ہرادیا تھا۔ اب ایک بار پھر حالات بدل رہے ہیں اورفرقہ پرست بی جے پی کو شکست دینے کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں اس کے خلاف ہوگئیں ہیں۔ کانگریس کو شیو سینا کو حمایت دینی چاہیے۔ پانچ سال تک اسے پریشان نہیں کیا جانا چاہیے۔ تبھی لوگ ان پر یقین کرسکیں گے۔ 

ذرائع :  یواین آئی

Share this post

Loading...