بلاری 31؍ اکتوبر 2018(فکروخبرنیوز) جے ڈی ایس سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا نے آج اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ وہ 2019کے لوک سبھا انتخابات کے بعد راہل گاندھی کو وزیر اعظم کی حمایت دیں گے ۔ بلاری میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پارٹی کی مکمل حمایت راہل گاندھی کے ساتھ ہے اور میرے خیال سے ملک میں کوئی بھی پارٹی راہل گاندھی کو چھوڑ کر دوسرے کو وزیر اعظم کے لیے منتخب نہیں کرے گی ۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک مضبوط سیکولر طاقت ابھر کر سامنے آئے۔انہوں نے کاگانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر لیڈر ہیں اور میں ان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پی چدمبر م نے کہا تھا کہ گانگریس نے یہ بات کبھی نہیں کہی کہ اگر اپوزیشن مل کر حکومت بنالیتے ہیں تو راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنانا چاہیے۔
Share this post
