سیلاب متأثرین کے لیے مرکزاپنی جانب سے پانچ کروڑ روپئے جاری کرے :  ایچ ڈی دیوے گوڑا

بنگلور و 14/ اگست 2019(فکروخبرنیوز)  سابق وزیر اعظم وجے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے آج ریاست کے سیلاب متأثرین کی امداد کے لیے اپنی جانب سے دو لاکھ روپئے کی امداد کا چیک جاری کرکے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرناٹک کے سیلاب متأثرین کی امداد کے لیے مرکزی ریلیف فنڈ سے فوری امداد روانہ کی جائے۔ ریاست میں بارش اور سیلاب سے دوکروڑ سے زائد عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ان حالات میں مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ریاست کے لیے عبوری فنڈ اور امداد کے طور پر پانچ ہزار کروڑ روپئے کا فنڈ جاری کرے۔ دیوے گوڑا نے بتایا کہ اس وقت انہیں نہ کوئی وظیفہ حاصل ہورہا ہے او رنہ ہی کوئی وہ پنشن حاصل کررہے ہیں۔ ان کے بینک کھاتوں میں تقریباً چوبیس لاکھ کی رقم ہوگی۔ اپنے بینک اکاؤنٹ سے انہو ں نے آج وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ کے لیے دو لاکھ کی رقم دی ہے۔ ریاست کے لیے فوری مرکزسے امداد روانہ کرنے وہ آج ہی وزیر اعظم مودی کو مکتوب روانہ کریں گے۔ ریاست میں سیلاب کا پانی اترنے لگا ہے لیکن مزید بارش کے امکانات ہیں۔ وہ ریاست کے چند بہت زیادہ متأثرہ علاقوں کا دورہ کرکے حالات جائزہ لے کر ریاستی حکومت اور مرکز کو اپنی جانب سے بھی رپورٹ روانہ کریں گے۔ 

Share this post

Loading...